کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے 70 سے زائد قدیمی گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے شہری اور دیہی علاقوں کے قدیم گوٹھ شامل ہوں گے، صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزمان کی سربراہی میں 10 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمیٹی کو فوری گوٹھوں کا سروے کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
نئے سروے میں ملیر کے کئی گوٹھ شامل ہوں گے، کمیٹی 20 اگست 2008 کی پالیسی کے مطابق بنے ہوئے گوٹھوں کو ریگولر کرے گی۔