Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

دبئی:  دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو  6 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، جس میں جوز بٹلر نے 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close