لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔
حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا، وہ اس معاملے پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔