Featuredاسلام آباد

ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں

راولپنڈی: عالمی امن کیلئےہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، پاک فوج امن کیلئے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پرنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں قربانیاں دی ہیں، امن کیلئے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے نمایاں تاریخ ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کی مثال ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے دُنیا بھر کے تقریباَ 28ممالک میں 2لاکھ سے زائد افواج کے ہمراہ 48 مِشنز میں حصہ لیا۔ افواجِ پاکستان کی اقوامِ متحدہ کے ساتھ امن کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کی ایک نمایاں اور طویل تاریخ ہے۔ پاکستان نے 30 ستمبر1947ء کو اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں شمولیت اختیار کی، یہ ایک نامور دور کا آغاز تھا جس کی تاریخ بے مثال ہے، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کے امن مشن کا آغاز 1960ء میں ہوا۔ پاکستان نے کانگو میں اقوامِ متحدہ کے آپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

اقوامِ متحدہ کے امن مِشنز میں 160 سے زائد جوانوں بشمول 24افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ گذشتہ سال نائیک محمد نعیم رضا شہید کو اَقوامِ مُتحدّہ کا خصوصی میڈل بھی عَطاء کیا گیا۔ پاکستانی خواتین بھی اقوامِ متحدہ امن مشن کانگو میں امن کے لئے سر گرم عمل ہیں۔ پاکستان 19جون 2019 میں کانگو میں خواتین دستے تعینات کرنے والا پہلا ملک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close