مکہ مکرمہ: وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حا صل کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خانان دنوں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔ جدہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔ وہاں سے وزیر اعظم مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وہاں کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے استقبال کیا.