Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے فتح حاصل کی

 دبئی: بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی میں پاکستان نے ریکارڈز کے انبار لگادیے

پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارت کا 152 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شراکت بناکر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلادی۔

فتح میں پاکستان کے کئی ریکارڈز بن گئے، بھارت کو بھی وہ سہنا پڑ گیا جو اس نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو میچ کے اختتام پر گلے لگا کر مبارکباد دی

ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی فتح ہے، ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت پہلی مرتبہ 10 وکٹوں سے ہارا ہے، پاکستان بھی پہلی ہی مرتبہ ٹی ٹوئنٹیز میں کوئی میچ 10 وکٹوں سے جیتا ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کیلئے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر بھارت کیخلاف کسی بھی ٹیم کی جانب سے کسی بھی وکٹ پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے بڑی شراکت بنادی، اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور شین واٹسن کے پاس تھا، دونوں نے 2012 میں بھارت کے خلاف 133 رنز کی شراکت بنائی تھی۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں بھی کسی بھی وکٹ پر پاکستان کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ اس سے قبل 2010 میں سلمان بٹ اور کامران اکمل نے بنگلہ دیش کیخلاف 142 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

اس اننگز کے دوران بابر اعظم نے سال 2021 میں 1500 ٹی ٹوئنٹی رنز بھی مکمل کرلئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close