Featuredاسلام آباد

ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 9 مریض جاں بحق ہوگئے

کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار386 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار95 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 698 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.65 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار524 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 69 ہزار234 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 67ہزار814 ، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار171 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار519 اور بلوچستان میں 33 ہزار196 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 701 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار383، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار441 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close