Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر مسلمان کھلاڑی محمد شامی پر تنقید

پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات کیے جارہے ہیں۔

بھارت کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر غدارقرار دے دیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی پاکستانی جیت پر دو پاکستانی سپورٹرز کو بھارتی شائقین نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی جیت پر بنگلادیش میں پاکستان کے سپورٹرز پر بھارتی فینز نے تشدد کیا۔

جبکہ بھارتی ریاست پنجاب میں کشمیری طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔  کشمیری طلبہ نے کہا کہ ہاکی، ڈنڈے اور لاٹھیوں سے لیس درجنوں افراد نے ہم پر حملہ کیا، درجنوں افراد کلاس رومز میں آئے لائٹ بند کی، ہمیں مارا اور لیپ ٹاپ توڑ ڈالے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close