بھارتی پنجاب: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری طلبہ پر حملہ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد انتہا پسند ہندو غصّے میں آگئے اور معصوم کشمیری طلبہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں کئی کشمیری طالب علم میچ دیکھ رہے تھے اور جیسے ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا تو چند انتہا پسند ہندوؤں نے رات گئے کشمیری طالب علموں پر حملہ کیا۔
کشمیری طالب علم نے بتایا کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھ رہے تھے اور میچ ختم ہونے کے بعد کچھ غنڈے اُن کے کمرے میں گُھس آئے۔
اس حوالے سے بھارتی پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔