Featuredسندھ

شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت

کراچی : احتساب عدالت کے روبرو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی و سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی

سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 10 نومبر کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے، شرجیل انعام میمن

نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف 2.43 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات ہیں، ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت 12 ملزمان شامل ہیں، دیگر ملزمان میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، ذیشان اور وسیم سہیل شامل ہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس 2019ء میں قائم کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close