Featuredاسلام آباد
مولانا فضل الرحمان بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے
اسلام آباد: بلوچستان میں نئی حکومت کیلئےکوششیں جاری ہیں اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کہ پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں
اس سلسلے میں جے یوآئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخوامیپ نے باضابطہ طور پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا لیکن ہم چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم پیش رفت
انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا باقاعدہ مشاورت کے بعد اور اعلانیہ طور پر ہوگا، تاہم ابھی ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
جے یوآئی سربراہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے اپنے ساتھی بھی ان کےخلاف ہوگئے تھے انہوں نے بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔