Featuredاسلام آباد

بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو نیا مشورہ دے دیا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا جائے

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی تجویز دے دی ہے، انھوں نے رہنماؤں کو فون کر کے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی بجائے عام انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مولانا فضل الرحمان کیخلاف اہم پیش رفت

اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل، آفتاب شیر پاؤ اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے فون پر رابطہ کیا۔

مولانا نے پی ڈی ایم رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close