Featuredسندھ

سپریم کورٹ تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی: عدالت عظمی نے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تجاوزات کیخلاف ٹربیونل فعال کرنے اور کیسز دائر کرنے کی ہدایت کردی،

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ نے تجاوزات کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی رپورٹ بھی غیر تسلی بخش قرار دیدی۔

سپریم کورٹ نے کراچی بھر کے رفاہی پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا، تحریری حکم نامے عداکت عظمی نے کہا کہ شہر بھر کے کھیل کے میدان اور پارکس کو فوری اصل شکل میں بحال کیا جائے، پارکوں، کھیل کے میدانوں میں شہریوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں، عدالت عظمی نے گٹر باغیچہ پارک سے فوری قبضہ ختم کرکے پارک اصل حالت میں بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے سخت آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر سندھ حکومت اور انتظامیہ کو تجاوزات کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں، سپریم کورٹ نے ٹربیونل فعال کرنے اور کیسز دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
تحریری فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تجاوزات کیخلاف ٹربیونل سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،

سپریم کورٹ نے تجاوزات کیس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سپریم کورٹ نے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیر اعلی سندھ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا، تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ رپورٹ پر وزیر اعلی سندھ کے دستخط موجود تھے اس وجہ سے وزیر اعلی سندھ کو طلب کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علیشاہ نے پیش ہوکر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی لیکن وزیر اعلی سندھ کا موقف بھی غیر تسلی بخش تھا، عدالت عظمی نے حکم دیا کہ نالہ متاثرین کے لیے سندھ حکومت اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے اور متاثرین کی جلد بحالی کے لیے سندھ حکومت اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑ ھیں : عوام کو نوکریاں دی نہیں, چھینی گئی ہیں، مرتضیٰ وہاب

سپریم کورٹ نے کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹ پر شادی ہال سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ نے کراچی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رفاعی پلاٹ پر شادی ہال سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری حکم نامے میں عدالت عظمی نے رفاعی پلاٹ پر شادی ہال بنانے پر سوسائٹی سے وضاحت طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے شہر بھر کے فٹ پاتھ، شاہراؤں پر تجاوزات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ سیشن میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کو پیش رفت کے ساتھ خود پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ نے نیو کراچی سیکٹر فائیو میں کھیل کے میدان کی بد ترین حال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت عظمی نے سپریم کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے کو کھیل کے میدان میں درخت اور سبزہ لگانے اور تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close