پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے ملک میں کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 17 مریض جاں بحق ہوگئے
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 93 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 659 نئے کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 1.46 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں زیرعلاج ایک ہزار082 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ
صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعدادچار لاکھ 68 ہزار 776 ، پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 653 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 723 اور بلوچستان میں 33 ہزار204 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 813، گلگت بلتستان میں 10 ہزار387، اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار455 کیسز سامنے آچکے ہیں۔