ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور مضافات میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 4 بج کر 35 منٹ پر وقفے وقفے سے تین بار جھٹکے محسوس کیے گئے
جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔
رواں ماہ 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلہ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پر ھیں : چینی صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک
زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہرنائی سے 15 کلو میٹر دور کا علاقہ تھا۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا کہنا تھا کہ زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان ہرنائی کے علاقے میں ہوا ہے ، ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور زلزلے کے باعث دو سو سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔