Featuredبلوچستان

بلوچستان حکومت کا شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف

بلوچستان: مظہر نیاز رانا کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران صوبے کی مالی صورتحال، ریونیو کلیکشن میں درپیش مشکلات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عبد الرحمن بزدار نے صوبے کی مالی حالت کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 103 ارب روپے کے حصول کا ٹارگٹ رکھا ہے لیکن اب تک صرف 6 ارب کی ریونیو کلیکشن ہوئی ہے، مالی سال ختم ہونے سے پہلے یہ ہدف حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مالی بحران کےباعث مارکس شیٹ کی اشاعت التوا کاشکار

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر افسر ان کو محکموں کی بہتری اور ریونیو کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے میں اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close