Featuredسندھ

نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس کو ایک ماہ میں گرانے کا حکم دے دیا

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوے اراضی پر تجوری ہائٹس کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

تجوری ہائٹس کے وکیل رضاربانی نے عدالت کو بتایا میرے موکل جگہ خالی کرنے کو تیار ہیں، الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس گرانے کا حکم دیتے ہوئے بلڈر کو ریکارڈ اور دیگرسامان نکالنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑ ھیں : سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ آگیا

عدالت کی جانب سے کمشنرکراچی کوانہدام کی نگرانی اور ایک ماہ میں اسٹرکچر گرانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا الاٹیز کو 3ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے اور الاٹیز کو رقم واپس کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی اور بلڈر کو اسٹرکچر منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close