Featuredاسلام آباد

مہنگائی پر حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

پی ڈی ایم کے حکومت کے خلاف  مہنگائی پر احتجاجی مظاہرے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت مہنگائی پر حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

سوات کے علاقے مینگورہ میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

چمن میں مہنگائی کے خلاف (ن) لیگ، جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے شہدا چوک پر دھرنا دیا۔

ملتان میں (ن) لیگ یوتھ ونگ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، علاوہ ازیں ٹنڈوالہٰ یار میں جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے احتجاجی ریلی نکالی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close