Featuredسندھ

نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری

کراچی: گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پپٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی رپورٹ تیار کر کے کلیئرنس لیٹر جاری کر دیا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ سے پمپ کو گیس کی سپلائی بند ہے، پمپ پر صرف پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پر ھیں :  پشاور میں دھماکے سے 3 خود کش بمبار ہلاک

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق پمپ کے الیکٹرک روم میں پرانا اے سی تھا، کمرہ مکمل بند تھا اور گیس کے اخراج کیلئے کوئی کھڑکی نہیں تھی، گیس پریشر بننے سے کمرے کے الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پر الیکٹرک روم کے شیشے کے دروازے کی موٹائی 12 ملی میٹر تھی، الیکٹرک روم میں زور دار دھماکا ہوا تو شیشے کا گیٹ ٹوٹ گیا، ٹوٹنے والے شیشے لوگوں کو لگے جس سے ہلاکتیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close