Featuredاسلام آباد

بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیتے ہوئے شہروں میں معاملات زندگی معمول پر لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا  اجلاس میں کوروناوائرس اور مختلف شہروں کی ویکسی نیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا‌

این سی او سی نے اسلام آباد ،منڈی بہاؤ الدین گلگت ،میرپور کو بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا ان شہروں میں60 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کرلی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلیٰ کارکردگی پرشہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا۔

این سی او سی نے 40 سے 60 فیصدآبادی کو ویکسین لگا کر راولپنڈی ، جہلم سمیت پشاور، غذر،کرمنگ، اسکردو، ہنزہ، باغ اوربھمبر کو اچھے ویکسین شدہ شہر قرار دیا۔

یہ بھی پر ھیں : نئی گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس، اسدعمرسپریم کورٹ طلب

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ بہترین ویکسین شدہ شہروں میں نافذ اضافی پابندیاں ہٹادی گئیں ہیں اور ان شہروں میں سفرمیں مسافروں کی تعداد کو 100 فیصد کردیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اچھےاور کم ویکسین شدہ شہروں میں مسافروں کی تعداد کو 80 فیصد تک رکھاگیاہےاور ان شہروں میں پابندیاں 15 نومبر تک برقراررکھنے کا فیصلہ کیا یے۔

اچھے اورکم ویکسین شدہ شہروں میں اجتماعات میں 500 اور 300افراد کی حد برقرار رہے گی تاہم سہولیات کا تسلسل مکمل ویکسین لگوانے اور ماسک کے لازمی استعمال سے مشروط ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 16 نومبر کو این سی او سی اپنےاجلاس میں ان فیصلوں پرنظر ثانی کرےگا ، اس ضمن میں تمام صوبوں کوتفصیلی ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close