Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کردیا

دبئی :  ورلڈکپ کے بڑے مقابلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی

گروپ 1 میں  انگلینڈ 6 پوائنٹس  کے ساتھ پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔

بیٹرز کی مایوس کن کارکردگی کے باعث آسٹریلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے بولرز کے آگے آسٹریلوی بلے باز بے بس دکھائی دیے، دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن میں سے ایک قرار دیے جانے والے آسٹریلوی کھلاڑی اپنی وکٹیں باآسانی گنواتے رہے۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کا دیا گیا 126 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے جارح مزاج جوز بٹلر  نے آسٹریلیا کے ہوش اڑا دیے جنہوں نے 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

گروپ 1 میں  انگلینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ  پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close