Featuredپنجاب

ضمنی انتخاب این اے 133 لاہور ، جمشید چیمہ اور اہلیہ مسرت چیمہ کے کاغذات مسترد

لاہور:  ضمنی انتخاب حلقہ این اے 133 لاہور میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے جمشید اقبال چیمہ کی کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات بھی مستردکردیے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق دونوں میاں بیوی کےکاغذات نامزدگی کا تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تھا، اس وجہ سے دونوں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے گذشتہ دنوں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close