Featuredاسلام آباد
وزیراعظم نے 2 نومبر کو کابینہ اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: امن و امان کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس 2 نومبر کو طلب کیا ہے، اجلاس میں معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے علماء کرام سے رابطے اور کالعدم جماعت سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے وزیراعظم کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے اور کالعدم تنظیم کے مارچ اور مطالبات کابینہ اراکین کے سامنے رکھیں گے۔