Featuredکھیل و ثقافت

نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

دبئی : ٹرینٹ بولٹ نے اپنی بہترین بولنگ سے موقع ملتے ہی وہ کردکھایا جو کہا تھا۔

ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا اور وقفے وفقے کے ساتھ وکٹیں لیتے رہے۔

ہاردیک پانڈیا اور رویندرا جدیجا نے بالترتیب 23 اور 26 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی جس کے باعث بھارتی ٹیم  7 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 110 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ ایش سوڈھی بھی دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 110 کا ہدف 15ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گرگئی تھی جب مارٹن کپٹل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان ڈیرل مچل کی صورت میں 96 کے اسکور پر اٹھانا پڑا جہاں وہ 49 رنز بنا کر پویلین لوٹے، تاہم اس کے بعد نیوزی لینڈ کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

بھارت کی جانب سے جسپرت بمرا  4 اوورز میں 19 رنز دے 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بولر رہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close