کیویز نے بھارت کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو نہ ہونے کے برابر کردیا
بھارت کے پاس سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔
گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدوں کو نہ ہونے کے برابر کردیا۔
سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے پاس سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔
India still have an outside chance of qualifying for semis but with how they have played their two big games in the event, it will be nothing but a miracle to see them qualify. @T20WorldCup
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 31, 2021
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت نے جس طرح ایونٹ میں دو بڑے میچز کھیلے ان کے ساتھ اسے سیمی فائنل میں دیکھنا معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوا ہوگا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کیویز نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ہدف 15ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔