Featuredاسلام آباد

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء پاکستان کی جمہوریہ اور سیاسی تاریخ کا سیاہ دن تھا

موجودہ حکمران پہلے تو ناجائز تھے اب نالائق اور نااہل بھی ثابت ہوئے ہیں اور ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ حکومت جعلی ہے، ایک کروڑ نوکری دینے والوں نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا، آج کسان، ڈاکٹر، وکیل غرض سب پریشان ہیں۔
ہمارا حکمران جہاں جاتا ہے بھکاری کی طرح جاتا ہے، ہمارے حکمران کو شرم نہیں آتی لیکن ہمارا سر شرم سے جھک جاتا ہے، جس ملک کی معیشت گر جاتی ہے وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا جب کہ ملکی سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر سے بھی نیچے جا چکا ہے، ہمیں ابھی اس ملک کو بچانا ہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا نظام نیب کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، ملک پر آج ایک آمرانہ حکومت ہے، عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا، سی پیک کے منصوبے کو خراب کر کے چین کو ناراض کر دیا، نیو یارک میں دنیا کا کوئی حکمران عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار نہیں تھا، ایشیاء کا کوئی ملک پاکستان سے تجارت کر نے کو تیار نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ آئندہ حکومت ہوگی تو عوام کے ووٹ کے بنیاد پر ہوگی، دوبارہ ووٹوں پر ڈاکا مارا گیا تو بغاوت کریں گے، پی ڈی ایم کی تحریک انشاءاللہ آگے بڑھے گی، پی ڈی ایم کا پیغام ملک کے ہر شہر، گلی اور چوکوں میں پھیلانا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پی ڈی ایم متحد ہے ، مسائل پر اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے: فضل الرحمان

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان میں اپنے گھر آیا ہوں، یاد کرو جولائی 2010ء میں جب پورے جنوبی پنجاب میں میانوالی سے اوچ شریف تک پانی سمندر کی طرح ٹھاٹھیں مار رہا تھا، ہزاروں ایکڑ رقبہ تباہ ہوگیا، ہزاروں گھر پانی میں بہہ گئے، اس وقت میں ڈی جی خان اور جنوبی پنجاب کے چپے چپے میں حاضر ہوتا تھا، ہم نے جنوبی پنجاب کو دوبارہ آباد کیا۔

انہوں ںے کہا کہ اس وقت کھاد کی قیمت 1200 تھی آج 2400 ہے، دانش اسکول غریب علاقوں میں کس نے بنائے؟ تبدیلی سرکار نے بیڑہ غرق کر دیا، عوام کا اس وقت مہنگائی سے برا حال ہے، ادویات کی قیمتوں میں400 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی اور غربت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،کون کہتا تھا ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے۔

عمران نیازی کی حکومت مزید قائم رہی تو چینی 420 روپے کلو ہوجائے گی، پٹرول کی قیمت آج عوام پر بم بن کر گررہی ہے، نواز شریف کے دور میں مہنگائی تین فیصد تھی آج مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی سے تباہ ہوگئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close