Featuredاسلام آباد

راولپنڈی میں 12 روز بعد بند راستے کھول دیے گئے

اسلام آباد: تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹائی دی گئیں جب کہ مری روڈ سے بھی کنٹینرز ہٹادیے گئے ہیں اور صدر سے فیض آباد تک مری روڈکو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے

فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا اور راولپنڈی میں کئی دنوں سے بند میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین ابھی تک وزیرآباد اللہ والا چوک پر موجود ہیں جس کے باعث اللہ والا چوک کے قریب تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والی جی ٹی روڈ بند ہے، چناب ٹول پلازہ کے قریب کھودی گئی خندق بھرنے کا عمل شروع نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی: حیدر علی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کرنے کا اعلان

ادھر گوجرانوالہ کے مولانا ظفر علی خان چوک سے رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور اندرون شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ کو جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

وزیرآباد شہر کے تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں تاہم گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس ابھی تک بند ہے۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close