Featuredسندھ

‎نسلہ ٹاور کو مکمل طورپر مکینوں سے خالی کرالیا گیا

کراچی: نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس آج طلب کیا گیا، جس میں ٹاور گرانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے عمارت کو رہائشیوں سے مکمل خالی کرالیا گیا ہے ،صرف ایک گھر کا سامان منتقل ہونا باقی ہے جبکہ باقی تمام اپارٹمنٹس خالی کئے جا چکے ہیں۔

نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کے انخلاء کے بعد انتظامیہ کی جانب سے عمارت کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، نسلہ ٹاور کو کیسے گرایا جائے گا انتظامیہ نے اجلاس طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑ ھیں : نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزرنے کے باجود سیل نہیں کیا جاسکا

عمارت کو گرانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ٹاور گرانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے اجلاس میں اشتہار کے ذریعے آنے والی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اگر نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے کوئی کمپنی نہ ملی تو عام طریقے سے عمارت کو منہدم کرنے کیلئے توڑ پھوڑ شروع کی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائسز کی مدد سے گرانے کے احکامات دے رکھے ہیں ،عمارت سے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن بھی منقطع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close