مفتی منیب الرحمان نے خاتون اینکرپرسن کو انٹرویوز دینے انکار کر دیا خاتون اینکرپرسن کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار۔
مفتی منیب الرحمن اور مولانا بشیر فاروقی نے خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کی خاتون اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ مفتی منیب اور مولانا بشیر کو دعوت دی کہ پروگرام میں آ کر سوالات کا جواب دیں مگر دونوں مذہبی رہنماؤں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ‘‘ہم خواتین سے گفتگو نہیں کرتے ،انٹرویوز نہیں دیتے‘‘۔
When I once reached out to the late Khadim Hussain Rizvi in 2018 for an interview, I was refused on the basis of being a woman.
I was also advised to find a more “respectable” job. https://t.co/DAO5Lv8psC
— Benazir Shah (@Benazir_Shah) November 1, 2021
اینکرغریدہ نے حکومت اور کالعدم تنظیم کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا ماشاءاللّہ ایسی شدت پسندی کے سامنے ریاست نے ہتھیار ڈال کر یک طرفہ نامعلوم معاہدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں علماء نے حکومت اور کالعدم مذہبی تنظیم تنظیم کے درمیان معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔