Featuredسندھ

ڈپٹی ڈائریکٹر برائے کچی آبادی مصباح الاسلام کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار

کراچی: ویسٹ پولیس نے کارروائی کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے قتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا، جس نے شوہر کے ساتھ مل کر مصباح الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق خاتون کی شناخت عروسہ تسلیم زوجہ عمیر نہاد احمد خان کے نام سے ہوئی، ملزمہ کا شوہر ماضی میں اسلحہ سمیت گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکا ہے۔پولیس نے ملزمہ کو مزید قانونی کاروائی کیلئےتفتیشی حکام کےحوالےکر دیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ کیس کے ایک ملزم کو رینجرز پہلے ہی گرفتار کرچکی ہے۔

ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں خاتون کے قتل میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کیا، جنہوں نے اکتیس اکتوبر کو ایک خاتون کو قتل کر کے چند گھنٹے بعد دفنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی میں پولیس موبائل سے چرس برآمد

واقعےکو خودکشی کا رنگ دیا اور پولیس کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا، ایس ایچ او کے مطابق گرفتارملزمان میں مقتولہ کا شوہر، بھائی، دیور اور جیٹھ شامل ہیں، مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی، ضابطےکی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے 24سالہ مقتولہ کی قبرکشائی کیلئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیاگیا۔

سندھ رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈکیت گروہ کے سرغنے کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل عرف جملو، حیات اور فرحان کالا کے ناموں سے ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close