Featuredاسلام آباد
وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے
اسلام آباد: اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے
قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑ ھیں : ملک میں مہنگائی کے مقابلے میں عوام کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے
اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام ’ضرب کلیم‘ کے چند اشعار بھی شیئر کئے۔
ميں نے اے مير سپہ! تيري سپہ ديکھي ہے
‘قل ھو اللہ، کي شمشير سے خالي ہيں نيام
آہ! اس راز سے واقف ہے نہ ملا، نہ فقيہ
وحدت افکار کي بے وحدت کردار ہے خام
قوم کيا چيز ہے، قوموں کي امامت کيا ہے
اس کو کيا سمجھيں يہ بيچارے دو رکعت کے امام! (ضرب کلیم-آقبال)