کراچی: آواری ٹاور اور میٹرو پول ہوٹل روڈ بند کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا
عدالت میں سماعت کے موقع پر درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ روڈ بند کرنے سے عوام کوفائدے کے بجائے تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس کا سد باب کیا جائے۔
یہ بھی پڑ ھیں : چینی فروخت کی مشروط اجازت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
ٹریفک پولیس کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر جنوب نے روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، ٹریفک پولیس نے صرف نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ ٹریفک بیورو کی سفارش پر ایک طرف کا روڈ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، سگنل پر پرائم ٹائم میں روڈ کھولنے سے ٹریفک جام ہوجاتا ہے، عوام کو سہولت دینے کے لئے ہی ایک طرف کا روڈ بند کیا گیا ہے۔