Featuredاسلام آباد
شہر اقتدار میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے
اسلام آباد: پنجاب بھر میں دن بدن ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں94ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں
ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا ہے کہ رورل ایریا سے71 اور اربن ایریا سے27ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں مجموعی طور پر اب تک3933ڈینگی کیسز سامنےآچکے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : شہر میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 15 ہوگئی
ڈی ایچ اواسلام آباد کے مطابق اب تک مجموعی طور پر رورل ایریا2289 اوراربن ایریا1644ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سیزن کے دوران ڈینگی سے15اموات ہوچکی ہیں۔