کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق ہائیکورٹ کے حکم پراکبر روڈ پر قائم 4 منزلہ مکہ ٹیرس کو توڑنے کاآغاز کردیا گیا ہے
عدالتی حکم کے بعد کے الیکٹرک نے 14 فلیٹوں پر مشتمل عمارت کی بجلی کاٹ دی ہے تاہم رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : نور مقدم قتل کیس ظاہر جعفر کی والدہ نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
ایس بی سی اے کی جانب سے عمارت مسمار کرنے کے عمل کا آغاز کرنے کے بعد رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا جس کے باعث عمارت کا غیر قانونی حصہ گرانے کا کام روک دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے کراچی کے نسلہ ٹاور کو بھی بارود سے گرانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں کو طلب کرلیا ہے۔