Featuredپنجاب

ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال

لاہور: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ذیلی کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاق کو تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا نام ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : عوام کےمفاد اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کر رہے ہیں

چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء سے مذاکرات کیے تھے۔

دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close