Featuredکھیل و ثقافت
آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 6.2 اوور میں ہی نمٹا دیا
دبئی: آسٹریلیا نے جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 73 رنز پر آل آؤٹ کردیا تھا۔
آسٹریلوی بولرز کے سامنے بنگلادیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔ بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
ایڈم زیمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔
بنگلادیش کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹیم کے رن ریٹ کو اپنا ہدف بنالیا۔
آسٹریلوی ٹیم کو سپر 12 کے گروپ 1 میں جنوبی افریقہ سے اوپر آنے کے لیے یہ میچ 49 گیندوں میں جیتنا تھا، اور اسی کے لیے ایرون فنچ نے دھواں دھار بیٹنگ کی۔
آسٹریلوی کپتان نے 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مچل مارش نے 5 گیندوں پر 16 اور ڈیوڈ وارنر نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔