Featuredسندھ

کراچی کے سول اسپتال میں سولر انرجی سسٹم کا افتتاح

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سول اسپتال میں سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صوبے کے 37 سرکاری اسپتالوں کو اس منصوبے میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے 7 اسپتال اس منصوبے میں شامل ہیں جبکہ 2 لاکھ گھروں میں سولر انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔

افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نور محمد اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک تھے۔

نور محمد کا کہنا تھا کہ سول اسپتال کی 16 عمارتوں پر سولر پلانٹ لگایا گیا ہے، منصوبے پر 9 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے 1.05 میگا واٹ بجلی فراہم ہوگی، جبکہ اس سے اسپتال کا 70 فیصد حصہ شمسی توانائی سے چلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close