Featuredپنجاب

تحریک لبیک سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظور

لاہور: وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری منظوری کرلی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی سفارش کرےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے حق میں کم ازکم 18 وزراء کی حمایت درکار تھی، وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانےکی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ کی تحریری سفارشات ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close