Featuredکھیل و ثقافت

ہم تو آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں ، ہم نے آپ کو فائنل میں پھینٹی لگانی ہے

 ہم تو بحیثیت پاکستانی چاہ رہے ہیں آپ آئیں ہمارے ساتھ کھیلیں اورآپ کو ایک موقع دیا جائے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

انسٹاگرام پر بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہی کہوں گا کہ دل چھوٹا نہ کریں، مانتے ہیں کہ آپ کو مایوسی ہوئی ہے لیکن دل چھوٹا نہ کریں کیوں کہ ٹورنامنٹ ابھی باقی ہے، آپ کے لیے اب ٹورنامنٹ آسان ہے، انہیں چاہیےکہ آئندہ میچز میں سے کسی ایک میچ میں 250 رنز اسکور کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کے خلاف جیسا رویہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دکھایا اسے یہ شروع سے دکھانا چاہیے تھا مگر پتہ نہیں کیوں اس سے قبل بھارتی ٹیم مری ہوئی تھی، پاکستان کے خلاف جو یہ کھیلے اور پاکستان نے ان پر حملہ کیا اس کے بعد یہ ٹیم بکھر کر رہ گئی۔

سابق بولر نے بھارت کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کی خواہش پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تو ابھی آپ سے ملنا چاہ رہے ہیں کیوں کہ ہم نے آپ کو فائنل میں پھینٹی لگانی ہے، ہم تو اس لیے دعائیں کررہے ہیں کہ بھارت کوالیفائی کرے، ہم تو بحیثیت پاکستانی چاہ رہے ہیں آپ آئیں ہمارے ساتھ کھیلیں اورآپ کو ایک موقع دیا جائے۔

شعیب اختر نے افغانستان کی شکست اور بھارت کی فتح کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے آئندہ میچز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیوزی لینڈ ایک میچ بھی جیت گئی تو بھارت کے لیے سیمی فائنل میں کوالیفائی کا چانس نہیں بنتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close