کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت پانچ نومبر سے پاکستان آنے والے مسافروں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ اندرون ملک مکمل ویکسی نیشن مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے زائد عمر کے مسافر کو روانگی سے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا، مثبت کیسز پر مسافر کو 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور قرنطینہ کے آٹھویں روز ٹیسٹ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانےکی اجازت ہوگی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ سی یٹیگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنیوالوں کے ریپڈ ٹیسٹ ختم کر دیئے گئے جب کہ کیٹگری سی اور ہائی رسک کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک کیٹگری بی میں شامل کردئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی امیگریشن کے لئے کاؤنٹرز پر لمبی قطاریں
نوٹیفکیشن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری بی میں شامل ممالک پر سفری پابندیاں نہیں ہونگی جب کہ سی کیٹگری والے ممالک پر سفری پابندی برقرار رہے گی۔
کیٹگری سی ممالک سے سفر این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہے۔