کراچی: طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن ہوئی
ایف آئی اے نے طیاروں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر تین ارب روپے کی کرپشن پر پی آئی اے کے افسر کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے معاملے پر ایف آئی اے متحرک ہوگئی۔
کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے منیجر ایجنسی افیئرز ہارون رشید کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر جہازوں میں آئی پیڈز لگانے کے نام پر سرکاری خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کیس میں پہلے ہی 2 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
ایف آئی اے حکام نے مزید کہا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ کیسز کی مزید تفتیش جاری ہے۔