Featuredاسلام آباد

حکومت کا عوام کے لیے ایک اور ریلیف ، پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی

اسلام آباد: پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا گیا

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 24روپے 33پیسے ہوگئی ہے، کمرشل و صنعتی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ ایک روپے 39پیسے مہنگی ہوئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا، اطلاق لائف لائن،200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا، 400 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین 21 روپے 23 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close