Featuredپنجاب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میي اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

درخواست میں اوگرا ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے ، یکم اور 30 کو حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کررکھا ہے مگر اب چار نومبر کو بڑھاٸی گئی ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھئی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close