Featuredاسلام آباد
پی ڈی ایم کا حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر فیصلہ کن لانگ مارچ کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد کا حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ کی تجویز پر غور
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، شاہ اویس نورانی سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سمیت دیگر امور پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں واپسی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 13 نومبر کو کراچی میں مارچ کی تجویز دی گئی ہے، اجلاس میں 17 نومبر کو کوئٹہ میں مہنگائی مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 20نومبر کو پشاور میں مارچ کی تجویز دی گئی ہے۔