وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پرپابندی ہٹانے کی منظوری دی
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےسرکولیشن سمری کے ذریعےتحریک لبیک پرپابندی ہٹانےکی منظوری دی۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان پر پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی
جس میں پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام سے کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی تھی۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر مملکت علی محمد خان کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے معاملے پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما سے مذاکرات کیے تھے۔
فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں اب تک 2000 سے زائد ٹی ایل پی کارکنان کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ ٹی ایل پی نے مختلف شہروں میں جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں البتہ وزیرآباد میں کچھ کارکن موجود ہیں جو معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک وہیں قیام کا ارادہ رکھتے ہیں۔