اہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے ہمارے پاس صرف 4 دن کا اسٹاک موجود ہے، لگتا ہے باقی وافر ذخیرہ عثمان بزدار، اسلم اقبال اور حسان خاور کے دفاتر میں موجود ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا چینی 70روپے فروخت کی جائے، گزشتہ ماہ شوکت ترین نے کہا اب چینی 90روپے کلو فروخت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا آج پاکستان کا طاقتور مافیا بن چکا ہے، شوگر مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کررہے ہیں۔