Featuredدنیا

مسلم کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے بھارت کا روایتی کردار کمزور ہو گیا : امریکی اخبار

 بھارتیہ جنتہ پارٹی نے بھارت کی حیثیت تباہ کر دی

امریکی اخبار نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلاف حکمراں بھارتیہ جنتہ پارٹی کے طرزعمل نے جنوبی ایشیا میں بھارت کی حیثیت تباہ کر دی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کے طرز عمل کی وجہ سے چین کے لیے اپنی حیثیت منوانے کے نئےمواقع پیدا ہوئے ہیں۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار بھارت کو ہندوریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مسلم کمیونٹی کو دیوار سے لگانے سے بھارت کا روایتی کردار کمزور ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رویے کی وجہ سے چین نے بھارت کے حریف ممالک سے قریبی تعلقات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ ہم کسی کو کیا روکیں جب ہم خود ہی مجرم بن چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close