Featuredاسلام آباد
پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہتر ہے
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا وائرس کی وباء کی بندشوں کے باعث عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے کئی ملک متاثر ہو رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دیگر ملکوں کے مقابلے میں اب بھی بہتر ہے۔