Featuredکھیل و ثقافت

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا

   پاکستانی ٹیم دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

ورلڈ کپ کے شیڈول کے حساب سے پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو شام 7 بجے ابوظبی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 11 نومبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے حساب سے گروپ 1 کی پہلی پوزیشن والی ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے سیمی فائنل میچ کھیلے گی اور گروپ 2 کی پہلی پوزیشن کی ٹیم گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ 2 میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس لیےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل جبکہ پاکستان دوسرےسیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close