Featuredاسلام آباد

سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں

اسلام آباد: سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں جس سے 20 لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے

اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن کا انعقاد آج ہوگا ، مشیرخزانہ شوکت ترین تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان لون اسکیم کےتحت30 ارب قرض کی منظوری دی جاچکی ہے اور کاروبار کے خواہشمند نوجوانوں میں23.5 ارب کا قرض تقسیم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان آزادکشمیر،جی بی میں کامیاب جوان پروگرام سےمستفیدہورہےہیں، ہنر مند پاکستان پروگرام کا ہدف1 لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے۔

غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے4 ارب کے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں، سرکاری یونیورسٹیوں میں کامیاب جوان مراکز قائم کر رہے ہیں، کامیاب جوان مراکز سے20لاکھ نوجوان مستفید ہوں گے۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ کے تحت 500اسٹارٹ اپس کاقیام عمل میں لایاجارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close